عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

خام تیل

فائل فوٹو


عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ خام آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو نے کے بعد  85.89 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

جوبائیڈن کا دورہ اسرائیل، خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو پھر تیل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید کم ہو جائیں گی۔


متعلقہ خبریں