افغانستان سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عالمی کپ میں قومی ٹیم نے اپنےاگلےچار میچز جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کیساتھ کھیلنے ہیں۔

مسلسل ناکامیاں، بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

اگر چاروں ٹیموں کی بات کریں تو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ جبکہ بنگلہ دیش 7ویں اور انگلینڈ خراب کارکردگی کی وجہ سے آخری پوزیشن پر ہے ۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے تین جیتے ہیں اور ایک میچ ہاری ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچز میں 4 میں فتحیاب ہوئی جبکہ ایک میچ ہاری ہے۔

افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

اسی طرح بنگلہ دیش کی ٹیم نے 4 میچز کھیلے جن میں تین وہ شکست سے دو چار ہوئی جبکہ ایک میچ جیتی ہے۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی 4 میچز کھیلے ایک جیتی اور تین میں ہاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بات کریں توپاکستان نے اپنا پانچواں میچ افغانستان کیساتھ کھیلا ہے جس میں افغان ٹیم نے قومی کرکٹ ٹیم کو  8 وکٹوں سے تاریخی شکست دی ہے ۔

ورلڈ کپ میں تیسرا اپ سیٹ، افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب اپنے چاروں میچ جیتنا ہوں گے۔

قومی ٹیم اپنا چھٹا میچ 27 اکتوبر جمعہ کو جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے گی۔ ساتواں میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش ،  چار نومبر کو نیوزی لینڈ  جبکہ اپنا 9واں اور آخری میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

 


متعلقہ خبریں