قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سارا ملبہ بائولنگ اور فیلڈنگ پر ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو اچھا ہدف دیاتھا،بائولنگ اور فیلڈنگ میں کچھ خامیاں تھیں۔
سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی چل بسے
مڈل اوورز میں کوئی وکٹ نہ لےسکے۔ہم نےآج اچھی بائولنگ نہیں کی۔افغانستان نے اچھی بیٹنگ کی۔
ہم بائونڈریز روک نہ سکے،بائولرز نے اچھی لینتھ اور لائن میں بائولنگ نہیں کی،
بائولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں کوئی ایک خراب ہو تو میچ نہیں جیت سکتے۔