ورلڈ کپ 2023 ،سری لنکا کو مسلسل تیسری شکست ،آسٹریلوی ٹیم نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

australia

ورلڈ کپ 2023 ،سری لنکا کو مسلسل تیسری شکست ،آسٹریلوی ٹیم نے پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا


ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیدی۔

لکھنئو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے210رنز کا ہدف دیا۔

امام الحق کو آؤٹ کرنے کیلئے گیند کیساتھ کیا کیا؟ ہاردیک پانڈیا نے بالآخر بتادیا

کوشل پریرا78اور پاتھم نسانکا61رنز بنا کر نمایاں رہے،سری لنکا کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

ایڈم زامپا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،مچل اسٹارک اور پیٹ کمنزنے  دو، دو جبکہ میکسول نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

آسٹریلیا سری لنکا میچ کے دوران تیز ہوائیں ، پینا فلیکس گِر گیا

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر35.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

جاش انگلس نے 58 رنز کی اننگز کھیلی،مچل مارش 52 اور لیبھوشیننے 40 رنز بنائے،دلشان مدھوشانکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں