سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی نوجوان کرکٹرعبداللہ شفیق سے متعلق کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہو گئی۔
ہم نیوز کے پروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم”میں سابق چیف سلیکٹر کاعبد اللہ شفیق سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں انہوں نےکہاتھا کہ عبداللہ شفیق لانگ ٹرم میں ایک بہترین بیٹر ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عبداللہ شفیق کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے،ان میں وہ پوٹیشنل ہے جوآگے چل کرہمارے اوپننگ کے مسائل کو حل کرسکتا ہے”۔
فینز کے ویزے بھی جلد آجائیں گے،کل انڈیا جارہا ہوں ،ذکا اشرف
ہم نیوز کے پروگرام میں سابق چیف سلیکٹر محمدوسیم کاعبداللہ شفیق سے متعلق اپنےگزشتہ ویڈیو کلپ پرکہنا تھا کہ اس وقت جب میں چیف سلیکٹر تھا
جبکہ میرے ساتھ باسط علی بھی تھے ہم سب کے خیال میں عبداللہ شفیق ٹیسٹ میچ ہویاپھرون ڈے میچ ہو وہ وہاں کیلئے زیادہ بہتر بیٹر ثابت ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ عبد اللہ کو ٹی ٹوئنٹی میں نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریزآرہی ہےاس میں لایا جائےکیونکہ ٹی ٹوئنٹی میں وہ بہترکارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔
ورلڈ کپ : وریندر سہواگ نے بھارتی پچز پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ جب میں نےچیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تواس وقت ہمارا پلان یہی تھا کہ عبد اللہ شفیق کو ٹیسٹ سے ون ڈے پر لائیں گےاس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی کیلئےبھی تیار ہو جائےگا۔
سابق چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ عبد اللہ شفیق کی پرفارمنس دیکھ کر اس وقت ہرکوئی کہتا تھا کہ یہ بچہ آگے چل کرپاکستان کا نام روشن کرے گا۔