پاکستان ، سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے حیدرآباد دکن میں سری لنکا کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ، اس کامیابی کے بعد پاکستان دو میچ جیت کرپوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبرپر آگیا۔
سریے کی فی ٹن قیمت میں بڑی کمی
نیوزی لینڈ نے بھی دو میچ جیت رکھے ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے وہ پہلے نمبر پر ہے ۔
پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ تیسرے ، انڈیا چوتھے نمبرپر براجمان ہے ۔
انگلینڈ پانچویں ، بنگلہ دیش چھٹے، آسٹریلیا ساتویں ، سری لنکا آٹھویں ، افغانستان نویں اور نیدر لینڈز دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔