جیل سپرنٹنڈنٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار

Adyala Jail

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل یا جوڈیشل کمپلیکس میں ؟ وزارت قانون سے رائے طلب

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلی فون پر بات کروانے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 18 اکتوبر تک قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لیے۔

 


متعلقہ خبریں