وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان کیا،پیکیج کے تحت گھر کی خریداری کیلئے 1 کروڑ روپے 20 سال کی مدت کیلئے فراہم کیے جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا،پہلے دس برس میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے دس برس میں نارمل مارک اپ ہو گا۔
پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ وقت سے پہلے واپس کر دیا
25 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے واپس قسط ادا کرنا ہو گی،50 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 32 ہزار 997 روپے واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔
اسی طرح 75 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 49 ہزار 497 روپے واپس قسط ادا کرنا ہو گی،جبکہ 1 کروڑ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 65 ہزار 996 روپے واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔
گھر کیلئے قرض حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہے،قرض کی رقم سے دس مرلہ پلاٹ کی خریداری یا دس مرلہ بنا ہوا گھر خریدا جا سکے گا۔
90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور دس فیصد انفرادی طور پر کرنا ہو گی،اسلامک و کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض مل سکے گا۔
حکومت نے پہلی ششماہی میں بینکوں سے 1.19 کھرب روپے کا خالص قرضہ حاصل کیا، رپورٹ
قرض حاصل کرنے کیلئے کوئی فیس یا پیمنٹ سے قبل کوئی ادائیگی کرنا شرط نہیں ہو گی۔اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کی مانیٹرنگ ہو گی۔
گھر کیلئے قرض حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواست دینا ہو گی،آن لائن درخواست دینے کے بعد قرض کیلئے حتمی منظوری تک ایک ماہ کا وقت لگے گا۔
