پاکستان سپر لیگ 11 کے ایلیمنیٹر 1 میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف صرف 15.2 اوورز میں حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر دی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، شان مسعود نے 69 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
Hyderabad Kingsmen are through to the Eliminator 2, while Multan Sultans’ campaign comes to an end in the HBL PSL 11
A disciplined bowling effort followed by Maaz Sadaqat and Usman Khan’s fifties lead the Kingsmen to the 160-run target.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/yhrSSo10TL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 29, 2026
کنگز مین کی جانب سے محمد علی،عا کف جاوید اور حنین شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے حریف کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا۔
بنگلہ دیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ کھیلنا بڑی غلطی تھی، شکیب الحسن
ہدف کے تعاقب میں کنگز مین کے بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔ معاذ صداقت نے 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان نے بھی 64 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
دونوں کے درمیان اہم شراکت نے میچ کا رخ یکطرفہ کر دیا۔ صائم ایوب نے آخر میں 15 رنز بنا کر ٹیم کو بآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔
اس فتح کے ساتھ کنگز مین ایونٹ میں اپنی مہم جاری رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ ملتان سلطانز کا سفر یہیں ختم ہو گیا، شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے باعث کنگز مین نے واضح برتری کے ساتھ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دوسری جانب حیدر آباد کنگز مین جمعے کو ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔
