ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگرملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، کیس میں عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں اس کیس کی کل سماعت مقرر کی گئی ہے ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ابتدائی قانونی امور اور چالان سے متعلق اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
190 ملین پاؤنڈ نیب کیس، بانی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
کیس کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے، یہ مقدمہ سیاسی اورقانونی حلقوں میں خاصی اہمیت اختیارکرچکا ہے کیونکہ اس کے ممکنہ نتائج مستقبل کی سیاسی صورتحال پراثر انداز ہو سکتے ہیں۔
فریقین کی جانب سے وکلا کل عدالت میں اپنے دلائل پیش کریں گے۔ عدالت کی جانب سے آئندہ کارروائی کا لائحہ عمل بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔
