190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیلوں کی کازلسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کیس کی سماعت کل ہوگی، سماعت سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کرے گا۔
یاد رہے کہ اس کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کو نیب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں، جن پر اب ہائیکورٹ فیصلہ سنانے کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
قانونی ماہرین کے مطابق یہ سماعت انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے کیونکہ اس کے نتائج سیاسی اور قانونی دونوں سطحوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
عدالت میں وکلا کی جانب سے دلائل مکمل تیاری کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فریقین کی جانب سے کیس کو مضبوط انداز میں لڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
