تنازعات کی زد میں رہنے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک اور نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑی ریان پراگ پر ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنے کے باعث پابندی لگنے کا امکان ہے۔
بدھ کے روز راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے میچ کے بعد ریان پراگ کی ایک ویڈیو بن گئی۔ لائیو کیمروں میں وہ ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔
Rajasthan Royals might have snapped Punjab Kings’ winning streak on Wednesday, but the talk of the town wasn't the scoreboard; it was Riyan Parag. Despite the high-intensity win, the RR skipper found himself at the centre of a social media firestorm after live cameras caught him… pic.twitter.com/j82d4ZtqdI
— Hindustan Times (@htTweets) April 29, 2026
بھارت میں 2019 کے قانون ’پروہیبیشن آف الیکٹرانک سگریٹس ایکٹ (پیکا)‘ کے تحت ای سگریٹس اور ویپس کی تیاری، فروخت، خریداری، درآمد و برآمد اور تشہیر پر مکمل پابندی ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
