عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونا 5500 روپےسستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 79 ہزار 562 روپے ہو گئی۔
سونا پھر مہنگا ، قیمت آسمان پر پہنچ گئی
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 715 روپے کم ہو گئی جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ ، 11 ہزار 147 روپے پر آ گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کم ہو کر 7766 روپے ہو گئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 55 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 572 ڈالر کا ہو گیا۔
