عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
سونا پھر مہنگا ، قیمت آسمان پر پہنچ گئی
اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 630 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 862 روپے ہو گئی ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 89 ڈالر گھٹ کر 4627 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں تبدیلی مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث حالیہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
