پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ ان کی مبینہ نجی گفتگو سے جڑا ہوا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
معروف انفلوئنسر لاریب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں انسٹاگرام پر ذاتی پیغام بھیجا، جس کے بعد انہوں نے انہیں بلاک کر دیا اور اس گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔
“اس نے میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا”، ساس کے ہاتھوں سابق ملکہ حسن کا قتل
وائرل دعووں کے مطابق رجب بٹ نے خود کو لاریب ملک کا “بڑا مداح” ظاہر کرتے ہوئے رابطہ کیا، تاہم لاریب ملک نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف انہیں بلاک کیا بلکہ اس معاملے کو عوامی سطح پر سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں “کوئین بیہیویئر” کا ذکر کرتے ہوئے فوری اقدام لینے کا عندیہ دیا۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے لاریب ملک کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ رجب بٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ نیا تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی اپنی نجی زندگی اور مبینہ ازدواجی مسائل کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، جن میں ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی سے متعلق رپورٹس بھی شامل ہیں۔
صحیفہ جبار نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو حیران کن جواب دے دیا
رجب بٹ کا شمار گزشتہ چند برسوں میں مسلسل خبروں اور تنازعات کا حصہ رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے حوالے سے شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی تقریبات، قانونی معاملات اور مختلف سوشل میڈیا تنازعات پہلے بھی زیرِ بحث رہے ہیں۔
