ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
زینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی
ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کےموقع پر پلیئنگ الیون پر تبادلہ خیال ہوا اور کل کے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ فخرزمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنےکا امکان ہے۔
قومی کرکٹر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ کا ری ہیب پروگرام جاری
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ پلیئنگ الیون میں بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور شامل ہیں۔