سوچ رہا ہوں اس بار ٹی 10 لیگ بناوں،خواہش ہے کہ ہمارے صحافیوں اور شائقین کے ویزے جلد آجائیں ،ذکا اشرف


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ٹی 10 لیگ بنانے کا عندیہ دے دیا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہاکہ سوچ رہاہوں اللہ پاک نے موقع دیا ہےاس بار ٹی 10 لیگ بناوں،کیونکہ پوری دنیا میں بہت پاپولر ہے۔

ورلڈکپ، پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آ گیا

انہوں نے کہا کہ  ٹی 10سے بہت لوگ آج کل پیسے کما رہے ہیں،  ٹی 10لیگ میں ویمن اور مینز ٹیمیں ہوں گی،  پی سی بی اور میڈل سیکس مل کر ٹی 10 لیگ بنائے گی۔

اس حوالے سے پی سی بی اور میڈل سیکس کے درمیان ایم او یو سائن ہو گیا ہے۔

ذکااشرف نے کہاہےکہ لگتا ہے ویزوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک،ایک شخص کوچیک کیاجارہاہے۔ ہم نے شائقین کے ویزوں کے حوالے سے بی سی سی آئی سے رابطہ کیا ہےاور آئی سی سی کو بھی صحافیوں اور شائقین کے ویزوں بارے لکھا ہے۔

ورلڈکپ، بھارت کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں مودی کا فائنل دیکھنے کا امکان

کھلاڑیوں کی سلیکشن کے سوال پر انہوں نے کہا  کہ کوچ اور کپتان بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کس کو کھلانا ہے کس کو بٹھانا ہے۔

میڈیکل ایکسپرٹ کو نسیم شاہ کی انجری پر دھیان دینا چاہئے،  نسیم شاہ کا جس نے علاج کیا ہےان کو ٹیم کا میڈیکل ایکسپرٹ رکھنے پرغور ہو رہا ہے۔

ورلڈ کپ : بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے اندرکوئی سیاست نہیں چل رہی، ایک بندے کو ٹرانسفر کرے تواگلے دن پوری دنیا میں ڈھول بج رہے ہوتے ہیں۔

ہرایک کو چاہیے کہ اپنے کام پر توجہ دیں، ٹیم میں سیاست کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نہ ایسا ہونے دیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میرے سمیت سب نے ویزے کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے،میرا ویزا آجائے گا لیکن میں ابھی رکا ہوا ہوں۔

خواہش ہے کہ ہمارے صحافیوں اور شائقین کے ویزے جلد آجائیں۔


متعلقہ خبریں