آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔
حال ہی میں ہم نیوز کے پروگرام’’جہاں کرکٹ وہاں ہم ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا تھا کہ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں لہٰذا ورلڈکپ میچز کے دوران زیادہ رنز بن سکتے ہیں۔
سیمی فائنل کونسی 4 ٹیمیں کھیلیں گی؟ ثقلین مشتاق نے بتادیا
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 میں ایسی ٹیمیں ہیں جو400سے زیادہ سکور کر سکتی ہیں، جن میں انگلینڈ ، آسٹریلیا، بھارت ، سا ئوتھ افریقہ سمیت پاکستان شامل ہیں۔
سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کی پیشگوئی کے چند روز بعد ہی سائوتھ افریقہ اور سری لنکا میچ میں یہ درست ثابت ہو گئی ۔
افغانستان، راشد خان کا ورلڈکپ میچز کی پوری فیس زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان
خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی دلی میں ہونیوالے سری لنکا اور جنوبی افریقا کے ورلڈکپ میچ میں جہاں ریکارڈز بنے وہیں ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو جیتنے کیلئے 429رنز کا ہدف دیا تھا۔
جس کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 326رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔