اسرائیلی میزائل حملے کی لائیو کوریج، خاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی


غزہ: فلسطین کے مرکزی علاقے غزہ کی عمارت سے لائیو کوریج کے دوران اسرائیلی میزائل حملہ ریکارڈ ہو گیا جبکہ اسکرین کے سامنے کھڑی خاتون رپورٹر کی چیخ نکل گئی۔

الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر اپنی ذمہ داریوں کے ادائیگی کے لیے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کر رہی تھیں کہ اسی دوران عقب کی ایک عمارت پر اسرائیلی میزائل آ کر گرا۔

عمارت پر میزائل گرتے ہی خاتون رپورٹر چیخ مارتے ہوئے کیمرے کے آگے سے ہٹ گئیں تاہم کچھ ہی لمحے بعد انہوں نے واقعے کو رپورٹ کرنا شروع کر دیا اور تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رو پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، امریکی صدر

خاتون رپورٹر نے بتایا کہ یہ ایک میزائل حملہ تھا جس میں غزہ کے وسط میں فلسطین ٹاور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسٹوڈیو میں موجود اینکر نے خاتون رپورٹر کو ٹیم سمیت محفوظ مقام پر جانے اور سانس بحال کرنے کا کہا۔


متعلقہ خبریں