ورلڈکپ ، پاک بھارت میچ کیلئے 14ہزار ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

pak india

پاک بھارت میچ کیلئے 14ہزار ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ


ورلڈکپ  میں  پاک بھارت میچ کیلئے 14ہزار ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ 8اکتوبر دوپہر 12بجے سے شروع ہوگا۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کےنرخ بڑھ گئے

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے۔

دوسری جانب بھارتی پولیس کو دہشتگردوں کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو ئی ہے جس میں وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

مانسہرہ اوربالاکوٹ میں زلزلے کے جھٹکے

دہشتگرد گروپ ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، اپ جتنی مرضی سکیورٹی بڑھائیں، ہم سے بچ نہیں سکتے۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے ہمیں دہشتگرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی، این آئی اے احمد آباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

موسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی

پولیس کا کہنا ہے کہ جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔

ورلڈکپ کے میچز کی سکیورٹی کو ریویو کریں گے، ضرورت پڑنے پر سکیورٹی بڑھائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں