ورلڈکپ 2023، وریندرسہواگ نےانوکھی خواہش کردی


سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان کو افغانستان سے شکست کھاتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق بھارتی اوپنر بیٹسمین وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں بڑے اپ سیٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

نسیم آپریشن کے بعد غنودگی میں والدہ کو یاد کرکے رو پڑے

سہواگ پاکستان ٹیم سمیت ورلڈکپ کی بڑی ٹیموں کے میچز میں تو اپ سیٹ دیکھنے کے خواہشمند نظر آئے لیکن بھارت کو اس فہرست سے دور رکھتے رہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ2023 کا پہلا میچ کل بروز جمعرات 5 اکتوبر دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں