بھارتی لڑکی نے پاکستانی بیٹرافتخاراحمد سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا


بھارتی لڑکی نے پاکستان کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد سے شادی کی خواہش کا اظہارکردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ہیر نامی لڑکی کا انٹرویو ایک یوٹیوبر نے کیا تھا ، اس میں لڑکی نے کہاکہ افتخار احمد دنیا کیلئے چاچا ہونگے لیکن میرےلیے نہیں۔

موجودہ اور 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپین ٹیم میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی

ہیر کے مطابق وہ بھارتی پنجاب سے ہیں اور دبئی میں کام کے سلسلے میں رہائش اختیار کی  ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھارت پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کیلئے جائوں گی اگر پاکستان بھارت سے جیت جاتا ہے تو میں افتخار احمد سے شادی کر کروں گی ۔

اس پریوٹیوبر نے کہا اگر افتخار نے آپ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو کیا  کریں گی؟ ہیر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا شادی نہ کی تو اٹھا کر لے جائوں گی۔

میری انکم اچھی ہے اور میرا دبئی آنے کامقصد بھی یہی تھا کہ میں  افتخار سے  اچھا کما سکوں۔

1979 سے اب تک پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ سفر کب کہاں تمام ہوا؟

ہیر سے جب افتخار احمد کو پسند کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ مجھے سلمان خان کی طرح لگتے ہیں اور جس انداز میں چھکے لگاتے ہیں وہ مجھے پسند ہے۔

میری دعا ہے شادی افتخار سے ہی ہو لیکن اگر نہ ہوسکی تو شادی میں کسی پاکستانی لڑکے سے ہی کروں گی، بھارتی لڑکے سے نہیں کروں گی۔

ہیر کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارت میچ دیکھنے صرف افتخار احمد کی وجہ سے جارہی ہوں۔

 


متعلقہ خبریں