بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل ٹیم کی اور اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسا کہ ہم ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری، کپتان بابر اعظم کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ملیں گے
میری درخواست ہے کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں، مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
As we head for the World Cup, we seek prayers of all the Pakistan cricket team fans and well-wishers. I am certain that you will continue to extend your support and love, which you have always done.
Pakistan Zindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/ZiMJIfCBfd
— Babar Azam (@babarazam258) September 27, 2023
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستان سے دبئی پہنچ چکی ہےجہاں سے بھارت کیلئے روانہ ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم آج صبح وقت سے پہلے دبئی پہنچی تھی جہاں ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیا، دبئی میں ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کو جوائن کیا ہے۔
خواہش ہے ، مدینے میں نوکری مل جائے ، شعیب اختر
جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو پاکستان کے پہلے وارم اَپ میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔