سعودی شہزادےکا منفرد انداز، لوگوں کا دل جیت لیا


 سعودی شہزادے نایف بن ممدوح بن عبد العزیزنے جدہ میں اپنا نیا ریسٹورنٹ کھول لیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی شہزادے کے ریسٹورنٹ میں گاہکوں کیلئے کھانا پکانے اور پیش کرنے کی ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ فلسطین میں سفیر مقرر کر دیا

ایپرن پہنے شہزادہ نایف بن ممدوح بن عبد العزیز”مکارم نجد ریسٹورنٹ” میں روایتی سعودی کھانوں جیسا کہ مندی، جریش، کبسہ، مارگوگ، ہریسہ اور عریکہ کی تیاری کیلئے عملے کیساتھ ملکر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزادہ کوئلے پر چکن پکاتے ہوئے ایک گاہک کو ریسٹورنٹ کی فوڈ سیفٹی کے متعلق بھی آگاہ کر  رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں