ورلڈ کپ کیلئے بنگلہ دیشی سکواڈ کااعلان

بنگلہ دیش

ورلڈ کپ بنگلہ دیشی سکواڈ کااعلان اہم ترین کھلاڑی ایونٹ سے باہر


بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں بنگلہ دیشی سکواڈ کی قیادت شکیب الحسن کریں گے اور لٹن داس ان کے نائب ہوں گے۔

کپل دیو کے اغوا کی گتھی بالآخر سلجھ گئی

بی سی بی کی جانب سے تمیم اقبال کو ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

بنگلہ دیشی  سکواڈ میں شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس (نائب کپتان)، نجم الحسن شانتو، تنزید حسن، توحید ہردوئے، محمود اللہ ریاض، مشفیق الرحیم، مہدی حسن، مہدی ریاض، تنظیم احمد ثاقب، نسوم احمد، شرف اسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں، شاداب خان

یاد رہےکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں