بھارتی ویزوں میں تاخیر: پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا

پی سی بی قومی سلیکشن کمیٹی

عالمی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارتی ویزوں میں مسلسل تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو خط لکھ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق خط میں آئی سی سی کو ویزوں کے اجراء نہ ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے، بی سی سی آئی ہوم بورڈ ہے اس کو بھی ویزوں کے معاملے پر تعاون کرنا چاہیے۔

آئی سی سی پاکستان ٹیم کے فلفور ویزے جاری کرانے میں تعاون کرے، پی سی بی نے خط میں باور کرایا کہ قومی ٹیم کی 27 ستمبر کی فلائٹ بک ہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا دبئی میں باونڈنگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں