پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے اس میچ میں زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندارسنچری اسکورکی اور103 رنزکی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے انکے علاوہ محمد حارث نے 35 اور کُسل مینڈس نے 41 رنز کی اہم اننگزکھیلیں، جس نے ٹیم کو بڑا مجموعہ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ایشین بیچ گیمز، پاکستانی پہلوان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے باؤلنگ میں شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر بولرز میں گلِیسن نے 2 اور سلمان و فہیم نے ایک ایک وکٹ لی تاہم زلمی کے مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے سامنے یونائیٹڈ کی باؤلنگ مکمل طور پر دباؤ میں رہی۔
222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 18.4 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ٹیم کی جانب سے نمایاں بیٹنگ صرف چند کھلاڑیوں نے کی جن میں اسداللہ اور دیگر بلے بازشامل تھے، مگر کوئی بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایون ہارڈی نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سُفیان مقیم اوردیگر بولرز نے بھی اہم وکٹیں حاصل کیں، اس فتح کیساتھ زلمی نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
