حکومت پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کے درمیان موسمیاتی استحکام سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق یورپی بینک سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 100 ملین یورو فراہم کرے گا،سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن منصوبہ دنیا کے بڑے بحالی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ایپل اور ایمیزون کا معاہدہ، سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں بڑی پیش رفت
منصوبے کا مقصد 2022 کے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی دوبارہ آبادکاری ہے،اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1.9 ارب یورو ہے ،اس میں ای آئی بی کی جانب سے فراہم کردہ 100 ملین یورو بھی شامل ہیں۔
ای آئی بی سے ملنے والی رقم سندھ میں 116،580 رہائشی یونٹس کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگی،پروگرام سے سندھ کے دیہی علاقوں کے تقریباً 40 فیصد گھرانے مستفید ہوں گے۔
