ریپ کیس کا سامنا،سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا عدالت میں رو پڑے


ریپ کیس میں گرفتار سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا عدالت میں رو پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کیس کی سماعت کے دوران دانشکا گونا تھیلاکا پولیس کے سامنے رو پڑے، ریپ کے الزام کے حوالے سے پولیس نے سوالات کیے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کیلئے اپنا قومی اسکواڈ بتادیا، عماد اور اسامہ میر شامل

سری لنکن کھلاڑی دانشکا گونا تھیلاکا کو سوالات کے جواب دینے میں مشکل ہوئی، ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ ٹشوز سے صاف کرتےرہے۔

رپورٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے لڑکی کے رویے کی شکایت کی،واضح رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو آسٹریلیا میں ریپ کے الزام کا سامنا ہے، ان کا کیس سڈنی کی عدالت میں چل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں