آئی سی سی ورلڈ کپ : 15 کھلاڑیوں کے ساتھ تین اضافی کھلاڑی بھی بھارت جائینگے

Pakistan-Cricket-Team

ورلڈ کپ 2023 15کی بجائے کتنے کھلاڑی بھارت جائینگے؟ پاکستانی سکواڈ سے متعلق بڑی خبر آگئی


آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 3 اضافی کھلاڑی بھی بھارت کا سفر کریں گے تاہم ٹیم کا انتخاب کرتے وقت صرف 15نام ہی زیر غور آئیں گے۔

ٹی 10 لیگ میں فکسنگ کی کوشش، 8 افراد عبوری طور پر معطل

ترجمان پی سی بی کے مطابق تین اضافی کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، البتہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی ان ناموں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی۔

شاہین آفریدی اور بابراعظم میں تکرار کی افواہوں کا ڈراپ سین

پی سی بی ترجمان کے مطابق تین اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں ، البتہ میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے اور انھیں ڈریسنگ روم تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔


متعلقہ خبریں