امام الحق کا پاکستانی بولرز سے متعلق خدشہ درست نکلا

imam ul haq

پاکستان کے 2 اہم ترین کھلاڑی انجری کے باعث ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف زخمی ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ دے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

پاکستان کو  فائنل تک پہنچنے کیلئے سری لنکا  کو  اچھے مارجن سے ہرانا ہو گا، معین خان

اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے پاک بھارت میچ سے قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے بولرز کے بارے میں کم بات ہونی چاہیے،ڈر ہے کہیں انہیں نظر نہ لگ جائے،پاک بھارت میچ پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، باقی میچز سے پاک بھارت میچ کا تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ رہی ہیں، بیٹنگ کے دوران ہم دونوں آپس میں گفتگو کرتے ہیں ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔

حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آگئی

قومی بیٹر نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دنیا بھر میں ہمارے بالرز کے اوپر بات کر رہے ہیں، میری ذاتی رائے ہے کہ ہمارے بالرز پر کم ہی بات کی جانی چاہیےمجھے ڈر ہے کہ انہیں نظر نہ لگ جائے ۔

 


متعلقہ خبریں