ٹیم کو ضرورت پڑی تو اوپننگ کرنے کو تیار ہوں، محمد رضوان

محمد رضوان (Muhammad Rizwan)

فائل فوٹو


وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان  نے کہا ہے کہ بطور پروفیشنل کسی بھی کنڈیشن کیلئے تیار رہتا ہوں۔

تمام میچز بارش کی نذر ہونے پر بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیگا

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میچ سے پہلے ہر کھلاڑی ایک دوسرے سے ملتےہیں،میری میچ سے پہلے کین ویلیمسن سے بھی بات ہوچکی ہے۔

فخر زمان پلئیر آف دی منتھ بھی رہ چکے ہیں،فخر زمان فارم میں ہے جو کمی ہے اس پر کام کررہے ہیں۔

پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد

اوپننگ پوزیشن تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑےگی،اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو اوپننگ کرنے کو تیار ہوں۔

پاکستان نمبر ون ٹیم ایک دن میں نہیں بنا،اس کامیابی کے پیچھے پوری پلاننگ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اگلا میچ اتوار کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں