عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری

عمرہ

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک یا توکلنا ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا حصول یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے پیارے مہمانوں! برائے مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ نسک یا توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے درخواستیں جمع کرواکر عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کریں اور اس میں دی گئی آخری تاریخ کی پابندی پر لازمی عمل کیا جائے۔

عبادت گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آب زم زم تک رسائی حاصل کرنے اور پینے کے دوران رہنما اصولوں کے ایک سیٹ پر عمل کریں۔

سعودی شہزادہ جلوی بن عبداللہ بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں پرہیزگاری کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ساتھی زائرین کے ساتھ جھگڑا کرنے سے گریز جائے اور بزرگوں کو بابرکت پانی تک رسائی میں ترجیح دی جائے۔

آب زم زم پینے کے بعد ڈسپوزیبل گلاس مخصوص جگہوں پر ٹھکانے لگائیں اور جگہ کو صاف رکھنے میں مدد کے لیے فرش پر پانی نہ گرنے دیں۔


متعلقہ خبریں