بھارتی سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کے نفرت انگیز بیان پر شاہد خان آفریدی کےجواب نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا۔
پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دوستی پر جہاں گوتم گمبھیرآگ بگولہ ہوئے وہیں شاہد آفریدی کا دوستی پر محبت بھرے انداز پر پیغام تعصب پرور سابق بھارتی او پر گوتم گمبھیر برہم کر گیا ہے۔
ایشیا کپ، شائقین کے کوہلی کوہلی کے نعرے، گوتم گمبھیر کا نازیبا اشارہ، ویڈیو وائرل
شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو الگ تھلگ رکھا جائے اور پیار و محبت کا ہی پیغام دیا جائے تو بہتر ہے۔
سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دوستانہ ماحول میں ہونا خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کرکٹ سے ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کر دی
انہوں مزید کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی پیش کر رہی ہے۔