مزار شریف ، نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد گرفتار


افغانستان میں طالبان نے میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مزارِ شریف میں طالبان کی اخلاقی پولیس نے میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

طالبان کا موسیقی پر پابندی کا اعلان

ترجمان طالبان حکومت عبدالرحمٰن حنیف نے بتایا کہ گرفتار 6 افراد نجی تقریب میں میوزک چلا رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کی ۔ گرفتار افراد کو عدالت بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکومت نے ملک میں موسیقی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں