اسرائیل نے بحرین میں سفارتخانہ کھول لیا


منامہ: اسرائیل نے تعلقات بحال ہونے کے 3 سال بعد بحرین میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز بحرین میں اسرائیل کے نئے سفارت خانے کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ابراہم معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات، سوڈان، مراکش سے بھی اسرائیل تعلقات قائم کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے تعلیمی اداروں میں عبایہ پہننے پر پابندی

واضح رہے کہ امریکی کوششوں سے اسرائیل کا عرب ریاستوں سے تعلقات بحالی کا ابراہم معاہدہ 2020 میں ہوا تھا اور امریکہ ابراہم معاہدے کے تحت اسرائیل، سعودی عرب تعلقات بحالی کے لیے بھی کوشاں ہے۔


متعلقہ خبریں