جنگل کے شیر اور طوطے نے پاکستان کے جتنے کی نوید سنادی


پاک بھارت ایشیا کے سب سے بڑے ٹاکرے میں جنگل کے شیر اور طوطے نے پاکستان کے جیتنے کی فال نکال دی۔ 

ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بولنگ کے باعث بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہے، تاہم میچ کے جتنے کے حوالے سے پیش گوئیوں اور فال نکالنےکاسلسلہ جاری ہے ۔

اس حوالے سے جنگل کے شیر نے پاکستان کی فال نکال کر جیت کی نوید سنا دی ہے، شیر کے مالک نے کہا ہے کہ پاکستان نمبرون ٹیم ہے اور اب تو ہمارے سلطان” شیر” نے بھی پاکستان کے جیتنے کی فال نکال دی ہے۔

اس طرح طوطے نے بھی پاکستان کے جیتنے کی فال نکالی ہے،  طوطے کے مالک کا کہنا تھا کہ شیئر کے بعد ہمارے طوطے نے بھی پاکستان کا فلیگ اٹھایا ہے، انشااللہ پاکستان میچ جیتے گا۔

فال نکلنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں