پاکستان میں 15سال بعد ایشیا کپ کا آغاز دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں، شاہد آفریدی

shahid afridi

پاکستان قومی کرکٹ کے سابق کپتان  شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 15سال بعد ایشیا کپ کا آغاز دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں۔ 

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو اچھا تھا، بابر اعظم

سابق آل رائونڈر نے کہا  کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوش کے ساتھ کھیلیں اور ہماری قوم کی شان میں اضافہ کریں۔

انکا  مزید کہنا تھا کہ آئیے ہم دیگر ٹیموں کی بھی گرم جوشی سے مہمان نوازی کریں۔


متعلقہ خبریں