کے ایل راہول ایشیا کپ کے پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے


ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، بھارتی ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ کے پہلے دو میچز سے باہر ہو گئے۔

بھارتی بیٹر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کنڈیشنگ کیمپ میں شریک ہیں لیکن وہ سو فیصد فٹنس ثابت نہ کر سکے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔

پاکستان کی ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی

ایشیا کپ کا پہلا میچ کل پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت 2 ستمبر کو آپس میں پنجہ آزمائی کریں گے، محکمہ موسمیات نے اس دن بارش کی بھی پیشگوئی کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں