ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف نوجوان ریسلر برے وائٹ انتقال کرگئے


ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف نوجوان ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ افسوسناک خبر سامنے شیئر کی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو اے نے ریسلر برے وائٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے تاہم انتقال کی وجہ منظر عام پر نہیں آسکی۔

ڈبلیو ڈبلیو اے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر افسوس ہوا ہے کہ ونڈھم روٹنڈا، جنہیں بری وائٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جمعرات، 24 اگست کو 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای روٹنڈا کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔’

خیال رہے کہ معروف ریسلر کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔ برے وائٹ سال 2017 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن بنے تھے۔

برے وائٹ کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹیج سے انکی آخری تقریر بھی شیئر کی گئی۔ جس میں وہ جذباتی انداز میں اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتےہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں