واشنگٹن: امریکہ کی ایک جیل میں قیدیوں نے جیل کے محافظ کو یرغمال بنا کر گرم پیزا اور چکن کی فرمائش کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے شہر سینٹ لوئس کی جیل میں قیدیوں نے بڑے پیمانے پر بغاوت کر دی اور جیل کے ایک 70 سالہ محافظ کو بھی یرغمال بنا لیا۔
قیدیوں نے جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کھانے کے مینو میں “گرم پیزا اور تازہ چکن” شامل کیا جائے۔ قیدیوں کا کہنا تھا کہ انہیں جو کھانا ملتا وہ بھی گرم نہیں ہوتا۔
قیدیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے محافظ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا اور اسے حراست میں لیے جانے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے میں دوسری بار بھی ناکام
حکام نے بتایا کہ پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لینے کے بعد بغاوت پر قابو پالیا تھا۔ سینٹ لوئس کی جیل میں تقریباً 700 قیدی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2021 میں قیدیوں نے اس جیل کو آگ لگا دی تھی اور چوتھی منزل کی کھڑکیوں کو توڑ دیا جبکہ 2 ماہ اپریل 2021 میں بعد پھر ہنگامہ کرتے ہوئے جیل کو آگ لگا دی تھی۔