سندھ پولیس کے 3 سینیئر افسران کو ڈی آئی جی کے عہدے کے رینک لگا دیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے تین سینیئر پولیس افسران کو رینک لگائے۔
ان تین افسران میں ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی فیض اللہ کوریجو اور ایس ایس پی سید اسد رضا شامل ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اپنی اور سندھ پولیس کی جانب سے مبارک باد دیتے ہوئے تینوں افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تمام ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز بھی موجود تھے۔