ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے 5 ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔
کمپنی اس اقدام کو 35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر قرار دے رہی ہے تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔
G پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔
پاکستان میں ایم جی نے نئی الیکٹرک گاڑی کی قیمت کا اعلان کر دیا
اسی طرح فورچیونر کے V پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی۔
