واشنگٹن: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے عالمی سطح پر ملک کو نئی شناخت دی۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی چین میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ اور وزیر اعظم بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران بی ٹو بی تاریخی معاہدے ہوئے۔ اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
کشمیر فلسطین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہئے۔ اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ پاکستان امن کا معمار ملک ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اور مارکو روبیو سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر اور دفترخارجہ کے دیگر حکام شامل تھے۔
انہوں ںے کہا کہ عالمی افق پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت سے نئی شناخت ملی۔ اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وزیر اعظم کی کوشش رہی کہ عوام پر کم بوجھ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
وزیر خارجہ نے کہا کہ 47 سال بعد ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوئے۔ امریکا اور ایران کے درمیان پہلی جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔ جبکہ پاکستان نے صورتحال میں بہتری کے لیے سفارتی روابط تیز رکھے۔ اور اس بار بھی جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔
