واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیچوئشن روم اجلاس میں ایران سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اور ایران کو رضامند ہونا ہو گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایران کی افزودہ یورینیم امریکا کے زیر انتظام نکال کر زمین سے باہر لائی جائے گی۔ یہ افزودہ یورینیم ایران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں نکالی جائے گی۔ جبکہ افزودہ یورینیم کو بعد میں تباہ کر دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سمندر میں موجود بارودی سرنگوں کو ختم کیا جائے گا۔ جبکہ امریکا اپنی بحری کارروائیوں کے ذریعے متعدد بارودی سرنگیں پہلے ہی تباہ کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی مذاکرات کار بہت چالاک ہیں ، وہ معاہدہ کروں گا جو ہمارے لئے اچھا ہو گا ، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کسی رکاوٹ اور ٹول کے بغیر بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے۔ اور اگر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا۔ فی الحال کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی یا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔
