عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نجی چینل نے مارکیٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 31 روپے جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 8 روپے 54 پیسے کمی ہو گئی۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے 6 پیسے سے کم ہو کر 268 روپے 52 پیسے اور ڈیزل ایکس ریفائنری قیمت 322 روپے 28 پیسے سے کم ہو کر 291 روپے 37 پیسے رہی۔
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبریں ، عالمی منڈی میں تیل مزید سستا
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت کرے گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم ریونیو اہداف مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے لیوی مارجن کی شرح نہ بڑھائی تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
