اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا گیا۔ جبکہ پاکستان اور امریکا کا تجارت، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور امریکا کا انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک امریکا شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اور اعلیٰ سطح روابط کے فروغ پر دونوں ممالک کا اتفاق ہوا۔
