لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سمر کیمپس کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون تک ہوں گے۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک منعقد کیے جائیں گے۔ جبکہ جمعہ کے روز تعطیل ہو گی۔ سمر کیمپس میں تمام کلاسز کے طلبا شرکت کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق سمر کیمپس کا مقصد طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا، سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانا اور نصابی و ہم نصابی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، وزیر اعظم
محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ سمر کیمپس کے دوران طلبا کی سہولت، صحت اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور تمام ادارے مقررہ ضوابط پر عملدرآمد کریں۔
