نواب شاہ سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔
ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے میں 13 گھنٹے کا وقت لگا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہو گئیں۔
دوسری جانب اپ ٹریک تاحال بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہو سکی ۔
دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن روانہ کر دی گئی ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ اسٹیشن پر روکا گیا تھا۔ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔