ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیموں کو بڑا ریلیف

cricket world cup

ورلڈ کپ 2023 دونوں سیمی فائنل بارش کی نذر ہوئے تو کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟پتہ چل گیا


کرکٹ ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو سکواڈ میں تبدیلی کے لیے ایک ہفتے کی اضافی سہولت حاصل ہوگی۔

ورلڈ کپ 2023 ،گلین میک گرا نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

ورلڈ کپ میں شریک ٹیمیں ایک ہفتے کے سپورٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گی جو میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جائے گا۔

سپورٹ پیریڈ کے بعد اور ورلڈکپ کے درمیان بھی سکواڈ میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈز جمع کرانے کی تاریخ 29 اگست مقرر ہے اور اس دن تک تمام ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کریں گی۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، ہرشل گبز

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی سکواڈز کے اعلان کے بعد بھی ٹیمیں ایک مہینے تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر سکواڈ میں تبدیلی کر سکیں گی۔

اگر کسی ٹیم کو سیریز یا کسی اور وجہ سے سکواڈ کے اعلان میں وقت درکار ہوگا تو آئی سی سی انہیں ایک ہفتے تک کی مہلت دے گا۔


متعلقہ خبریں